حیدرآباد۔25اکتوبر(اعتماد نیوز) ضلع وشاکھا پٹنم کے اراکو حلقہ پارلیمنٹ کے
وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کوتا پلی گیتا نے آج کہا کہ وہ اب
مزید وائی ایس آر کانگریس میں شامل نہیں رہ سکتیں ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ
مقامی وائی ایس آر کانگریس قائدین انکے
حلقہ کی ترقی کے لئے انکا تعاون
نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں انکے حلقہ کی ترقی کے لئے
بی جے پی اور تلگو دیشم کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہیں۔ حیال رہے کہ ونگا
گیتا تقریبا دو ماہ کے عرصہ سے ہی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے خلاف
بیانات دیتے آرہی ہیں۔